بدھ 8 جولائی 2026 - 13:03
امریکی جارحیت کے جواب میں سپاہ پاسداران کا خطے میں 85 امریکی فوجی اہداف پر میزائل اور ڈرون حملہ

حوزہ/ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی حالیہ جارحیت کے ابتدائی جواب میں بحرین، کویت اور دیگر مقامات پر واقع امریکی فوج کی 85 اہم تنصیبات کو مشترکہ میزائل اور ڈرون کارروائی میں نشانہ بنایا گیا، جبکہ کارروائی میں مداخلت کرنے والا ایک امریکی MQ-9 ڈرون بھی مار گرایا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ نے جنوبی ایران کے ساحلی علاقوں، خصوصاً صوبہ ہرمزگان اور ماہشہر میں فوجی و غیر فوجی مراکز پر فضائی حملے کرکے جنگ بندی اور "اسلام آباد مفاہمت" کی کھلی خلاف ورزی کی۔

بیان کے مطابق، اس جارحیت کے ابتدائی جواب میں سپاہ پاسداران کی بحری اور ایرو اسپیس فورس نے مشترکہ میزائل اور ڈرون آپریشن کے ذریعے بحرین میں امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کے مراکز، بندر سلمان، کویت کے علی السالم فضائی اڈے سمیت خطے میں امریکہ کی 85 اہم فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

سپاہ نے مزید دعویٰ کیا کہ کارروائی کے دوران مداخلت کی کوشش کرنے والے امریکہ کے ایک MQ-9 ڈرون کو بھی کامیابی کے ساتھ مار گرایا گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha